Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کیلئے سب سے بڑے پانی کے منصوبے کے فور منصوبہ پر کام سست روی کا شکار

Now Reading:

کراچی کیلئے سب سے بڑے پانی کے منصوبے کے فور منصوبہ پر کام سست روی کا شکار
کراچی کیلئے سب سے بڑے پانی کے منصوبے کے فور منصوبہ پر کام سست روی کا شکار

کراچی کیلئے سب سے بڑے پانی کے منصوبے کے فور منصوبہ پر کام سست روی کا شکار

کراچی کے لیے سب سے بڑے پانی کے منصوبے کے فور منصوبہ پر کام سست روی کا شکارہے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں دریاؤں پر تجاوزات، پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹر خلیل طاہر نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈیڑھ سال سے ایک کمپنی نے کے فور منصوبے پر کام بند کر رکھا ہے، منصوبے پر اربوں روپے کی لاگت آئے گی۔

سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ چولستان کنال ہوتی تو 211 ارب روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہوتے، لیکن کراچی کے تین کروڑ شہریوں کے پانی کے منصوبے کے لیے فنڈز نہیں ہیں۔

قائمہ کمیٹی نے وزارت آبی وسائل سے کے فور منصوبے پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ واپڈا، سندھ حکومت اور پلاننگ کمیشن آئندہ اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت پر تفصیلات فراہم کریں۔

Advertisement

سیکرٹری آبی وسائل نے کمیٹی کو بتایا کہ سرکاری اطلاعات کے مطابق کام چل رہا ہے، جبکہ چیئرمین کمیٹی شہادت اعوان نے کہا کہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کام چل ضرور رہا مگر تاخیر کا شکار ہے، پلاننگ کمیشن واپڈا اور سندھ حکومت سے تفصیلات طلب کیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
سندھ حکومت کا ڈینگی اور ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر