بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات؛ جماعت اسلامی کا آج کراچی میں 15 مقامات پر احتجاج
بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات، خونی ڈمپر و ٹینکر کی ٹکر سے شہریوں کی اموات کے خلاف جماعت اسلامی آج کراچی میں 15 مقامات پر احتجاج مظاہرے کرے گی۔
ترجمان جماعت اسلامی کراچی کے مطابق یہ مظاہرے نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے، حب ریورروڈ، شاہراہ پاکستان، یونیورسٹی روڈ، شاہراہ اورنگی، شاہراہ کورنگی، احسن آباد، قائد آباد ، شاہراہِ شیرشاہ سوری ، راشد منہاس روڈ، کالا پل، گارڈن، حیدری بس اسٹاپ، پاؤر ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی پر ہوں گے۔
ترجمان جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ ڈمپر، ٹینکر، ٹرالر کے خونی حادثات کے خلاف مظاہروں کا آغاز شام 5 بجے سے کیا جائے گا، مرکزی مظاہرہ لیاقت آباد نمبر 10 بالمقابل شہداء مسجد پر ہوگا، مرکزی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان خطاب کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو فی کس ایک کروڑ روپے زر تلافی ادا کیا جائے، حادثات میں زخمی ہونے والوں کا فوری اور مکمل علاج کروایا جائے۔
ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہ پولیس ٹریفک قوانین، ہیوی ٹریفک کی شہر میں نقل و حرکت کے اوقات، روڈ سیفٹی ایکٹ، موٹر وہیکل لاء، ڈرائیونگ لائسنس اور حد رفتار کی پابندی یقینی بنائے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے پر امن احتجاج میں عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
