Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 ٹریفک کیلیے بند

Now Reading:

لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 ٹریفک کیلیے بند

لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11) کو شدید دھند کی شدت کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دھند کے دوران سڑکوں پر سفر کرنا خطرناک ہو سکتا ہے، اس لیے عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سے حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، لہٰذا روڈ یوزرز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دھند میں لین ڈسپلن کا بھرپور خیال رکھیں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں، جبکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

ڈرائیور حضرات کو دھند کے دوران اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

Advertisement

مزید برآں، عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور تیز رفتاری سے پرہیز کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے، اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر