
پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخواہ کے ضلع کرک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارجی دہشتگردوں کے جہنم واصل ہونے پر سیکیورٹی فورسز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور دہشتگرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کو پوری قوم کی غیر متزلزل حمایت حاصل ہے۔
سردار ایاز صادق نے دہشتگردی کے خلاف لڑنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو قوم کے ہیرو قرار دیا اور کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی بے مثال خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کی دعائیں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے سیکیورٹی فورسز کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News