
آئی ایم ایف مشن 24 فروری کو کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کیلئے پاکستان آئے گا، محمد اورنگزیب
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن 24 فروری کو کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کیلئے پاکستان آئے گا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کیلئے مارچ میں پاکستان آئے گا، آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے۔
محمد اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک مہینے کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی، جبکہ سات مہینے کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مثبت ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید یہ بھی کہا کہ معاشی شرح نمو کو احتیاط سے آگے بڑھانا ہوگا، تاکہ بوم اینڈ بسٹ سائیکل میں دوبارہ نہ چلے جائیں، اسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے معیشت کا ڈی این اے ٹھیک ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News