Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا طلبہ پر ’پاکستانیت‘ کو اپنانے کی ضرورت پر زور

Now Reading:

آرمی چیف کا طلبہ پر ’پاکستانیت‘ کو اپنانے کی ضرورت پر زور
آرمی چیف کا طلبہ پر ’پاکستانیت‘ کو اپنانے کی ضرورت پر زور

آرمی چیف کا طلبہ پر ’پاکستانیت‘ کو اپنانے کی ضرورت پر زور

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یونیورسٹی اور کالج کے طلباء سے خطاب میں ’پاکستانیت‘ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان بھر سے نوجوانوں کی نمائندگی کرنے والے یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ سے خطاب کیا۔

جنرل عاصم منیر نے طلباء سے خطاب میں تعلیمی محنت اور ہنر سیکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کو درپیش بیرونی خطرات اور خاص طور پر سرحد پار دہشت گردی پر بات کی۔

آرمی چیف نے نوجوانوں کی توانائی اور تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی اور انہیں پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے پاکستان آرمی کی ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ میں کردار کو سراہا۔

انہوں نے عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو عزت دی اور افواج کے ساتھ ان کے تعاون کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور اختراعی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

Advertisement

پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا اور دہشت گردی کے خلاف قومی جدوجہد میں پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

علاوہ ازیں آرمی چیف نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ثابت قدمی اور تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کا طلبہ پر ’پاکستانیت‘ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آرمی چیف نے پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور اقدار کی اہمیت کو نوجوانوں کے فکری ارتقاء کے لئے اہم قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر