کراچی میں چیمپئنز ٹرافی میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری
کراچی ٹریفک پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کوکھیلےجائیں گے، میچز کے دنوں میں سرشاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیےکھلا رہےگا۔
ٹریفک پلان ک مطابق کارساز سے آنے والے شہری نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے، کارساز سے آنے والے فلائی اوور کےنیچے سے ہوتے ہوئےکوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ملینیم سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے، جبکہ نیو ٹاؤن سے آنے والے بھی نیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔
ٹریفک پلان کے مطابق ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر10 سے حسن اسکوائر جاسکےگی، جبکہ پی پی چورنگی سے آنے والی ہیوی ٹریفک یونیورسٹی روڈ جاسکےگی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیوٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائرسڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہوگی، گاڑیاں مختص پارکنگ مقامات پر ہی پارک کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
