
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں یوٹیلٹی اسٹورز یونینز اور مینجمنٹ کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
یونینز کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے آڈرز واپس لیے جائیں اور اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 27 فروری کو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔
یونینز کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان غریب ورکرز کے چولہے ٹھنڈے کرنے سے گریز کرے اور ان کے حقوق کا تحفظ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے 27 فروری تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہزاروں ملازمین اسلام آباد میں دھرنا دیں گے اور ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
ورکرز الائنس نے اس موقع پر ایف بی آر سے یوٹیلٹی اسٹورز کے 12 ارب روپے ہرجانے سمیت فوری ادائیگی کی بھی درخواست کی۔
یونینز نے وزیراعظم کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News