Advertisement
Advertisement
Advertisement

البیک نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کی تصدیق کردی، معاہدہ حتمی مراحل میں داخل

Now Reading:

البیک نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کی تصدیق کردی، معاہدہ حتمی مراحل میں داخل
البیک نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کی تصدیق کردی، معاہدہ حتمی مراحل میں داخل

البیک نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کی تصدیق کردی، معاہدہ حتمی مراحل میں داخل

جدہ: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی حجم میں مزید اضافے کے امکانات روشن ہوگئے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے جدہ میں اہم سعودی تاجروں سے ملاقات کی جس دوران باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد تجارتی حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جب کہ سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیراتی شعبے میں دلچسپی ظاہر کی۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، سعودی عرب سے پاکستان کو 7.4 بلین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

وزیر تجارت جام کمال نے مالی تعلقات کی مضبوطی پر روشنی ڈالی اور البیک کے مالک رامی ابو غزالہ سے خصوصی ملاقات کی۔

Advertisement

دوران ملاقات فاسٹ فوڈ چین کی پاکستان آمد پر تفصیلی گفتگو کی گئی جب کہ البیک نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کی تصدیق کردی ہے اور معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ پاکستانی ورکرز سعودی معیشت میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، پاکستان کی نئی ویزا پالیسی کے تحت جی سی سی شہریوں کو ویزا فری انٹری اور 90 دن تک قیام کی سہولت دی گئی ہے۔

جام کمال خان کہتے ہیں کہ البیک کی پاکستان آمد سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول ہے اور سعودی تاجروں کو سرمایہ کاری کی دعوت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سنگل ونڈو اور نیشنل کمپلائنس سینٹر کے ذریعے کاروباری سہولیات میں بہتری آئی ہے جب کہ وزیر تجارت نے سعودی تاجروں کو ٹیکسپو، فوڈ اے جی اور ہیلتھ کیئر و منرل شو میں شرکت کی بھی دعوت دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر