Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین نے استعفیٰ دے دیا

Now Reading:

جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین نے استعفیٰ دے دیا

جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین نے استعفیٰ دے دیا

اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں وکلا کی نمائندگی کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ممبر جوڈیشل کمیشن اختر حسین نے استعفیٰ حالیہ ججز تبادلوں اور سنیارٹی ایشوز پر اختلافات کی وجہ سے دیا۔

ممبر جوڈیشل کمیشن اختر حسین نے اپنا استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ارسال کردیا۔

اختر حسین نے استعفیٰ میں لکھا کہ پاکستان بار کونسل نے مجھے آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 175(A)(2)(vi) کے تحت تین مرتبہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن نامزد کیا، میں اپنی ذمہ داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق انجام دیتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ عدالتی تقرریوں سے متعلق تنازعات کی بنا پر میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا، میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔

Advertisement

اختر حسین نے کہا کہ اپنے اس استعفیٰ کی نقل پاکستان بار کونسل کو ارسال کر رہا ہوں تاکہ آئین پاکستان 1973 کے تحت میری جگہ نیا نامزد رکن مقرر کیا جا سکے، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے معزز اراکین کی خدمت میں سلام پیش کرتا ہوں اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں عدلیہ اور جمہوری اداروں کی ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ چیئرمین پاکستان بار کونسل کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور میری پوری مدت کے دوران تعاون فراہم کیا، آپ سے درخواست ہے کہ آئین کے مطابق میری جگہ نیا رکن نامزد کیا جائے۔

واضح رہے کہ اختر حسین جوڈیشل کمشین میں پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کرتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر