Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، شب برات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات میں مزید سختی کا فیصلہ

Now Reading:

کراچی، شب برات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات میں مزید سختی کا فیصلہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے آج شب برات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

ان ہدایات میں اہم مقامات پر فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی اور مختلف اقدامات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، قبرستانوں اور درگاہوں پر سیکیورٹی فورسز کی مزید تعیناتی کی جائے تاکہ شب برات کے موقع پر ہونے والے اجتماعات کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ مرکزی شاہراہوں اور گلیوں میں پولیس موبائل اور موٹر سائیکل گشت میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ علاقے میں کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری کارروائی کی جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ شب برات کی محافل اور اجتماعات کے منتظمین کے ساتھ رابطہ قائم رکھا جائے اور ان کے رضاکاروں کو بھی سیکیورٹی میں شامل کیا جائے تاکہ حفاظتی تدابیر مزید مستحکم ہوں۔ دہشت گرد عناصر، فورتھ شیڈول کے ملزمان اور دیگر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔

Advertisement

عوامی املاک اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے اور آتشبازی اور پٹاخوں کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کو الرٹ رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ دھماکہ خیز مواد سے بچاؤ کی مؤثر حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔

ایس ایچ اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گشت اور سیکیورٹی تعیناتی کا مسلسل جائزہ لیں تاکہ کسی بھی قسم کی غفلت سے بچا جا سکے۔

کراچی پولیس کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی انتظامات میں پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر