 
                                                      معیشت سنبھل رہی ہے، پاکستان کے سیاسی حالات بہتر ہورہے ہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معیشت سنبھل رہی ہے، پاکستان کے سیاسی حالات بہتر ہورہے ہیں۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں سے پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں، آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں، ان کو عزت واحترام کے ساتھ گارڈ آف آنردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے برطانیہ کے ساتھ ڈپلومیٹک تعلقات ہیں، ایسے موقع پر پی ٹی آئی غلط زبان استعمال کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی کلپ موجود ہے آرمی چیف باپ ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ لوگ گندی زبان استعمال کرتے ہیں، جس کو آپ باپ کہیں اس کے خلاف ایسی زبان استعمال نہیں کرتے، یہ سارا جھگڑا فیض حمید کو آرمی چیف بنانے کی بات پر شروع ہوا، ان کے نزدیک ملک اور اداروں کی کوئی اہمیت نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے، یہ چیزیں کچھ عرصہ لگے گا ختم ہوجائیں گی، انکی انتشار کی سیاست جلد ختم ہوجائے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مکروہ چہرہ سامنے آرہا ہے، انکو اس طرح کی باتیں اور زبان استعمال کرنا زیب نہیں دیتا، اس طرح کی کوئی بھی سازش پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، ملک کو قوم کے خلاف ایسی راہ بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کسی نے نہیں اپنائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 