
دریائے سندھ پر کوئی کینال نہیں بننے دیں گے، ناصر حسین شاہ
سکھر: وزیر توانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے نارا کینال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ پر کوئی کینال نہیں بننے دیں گے۔
وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی کا سامنا ہے، صدر مملکت نے بہت پہلے نہروں کی لائننگ کا کام شروع کرایا۔ نارا بڑی کینال ہے اس کی کئی جگہ لائننگ ہوئی جب کہ بیراج سے نارا کینال کی لائننگ کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہر میں گڑھے پڑگئے تھے کہ جس کی وجہ سے دباؤ پڑ رہا تھا، سندھ حکومت کی 185 اسکیمیں مکمل کی ہیں اور سندھ بھر میں 82 ارب روپے کی اسکیمیں مکمل کی گئیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کو ریلیف دینے کے منصوبوں پر کام کررہی ہے اور دریائے سندھ پر کوئی کینال نہیں بننے دیں گے۔ روہڑی کینال کی بحالی کا کام بھی شروع کر رہے ہیں اور تمام نہروں کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔
ناصرحسین شاہ کہتے ہیں کہ ایم کیوایم کو کوئی دوسرا کام نہیں، بلا جواز تنقید سے فرق نہیں پڑتا، دریائے سندھ سے کینال نکالنے پر واضح مؤقف ہے جب کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
وزیر توانائی سندھ نے بتایا کہ ہم نے قومی شاہراہ کی خراب حالت پر وفاق کی توجہ دلائی، عظمیٰ بخاری کو یہ بات بری لگتی ہے تو این ایچ اے کا نام پی ایچ اے رکھ لیں۔ سندھ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا بجٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔
ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ یہاں موٹر وے نہیں بنا، پورٹ سٹی سے موٹر وے بنایا جانا چاہئے تھا، سکھر بیراج اپنی مقررہ مدت پوری کرچکا ہے تاہم اب سکھر بیراج کی بحالی کا کام چل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News