Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی باصلاحیت افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

Now Reading:

پاکستان کی باصلاحیت افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم

شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی باصلاحیت افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے بین الوزارتی جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں مختلف حکومتی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی باصلاحیت افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے اور نوجوانوں کو پیشہ ورانہ ہنر سے لیس کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں نرسنگ کی تربیت کے لیے اداروں کی تعداد کو بڑھایا جائے گا اور نرسنگ کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صنعتوں اور مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کی تربیت کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

Advertisement

اجلاس میں نیووٹیک کو ہدایت دی گئی کہ وہ نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے فنڈنگ فراہم کرے اور ناقص کارکردگی والے تربیتی اداروں کو بلیک لسٹ کرے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نیووٹیک اچھی کارکردگی والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ تربیتی معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے نہ صرف ان کی روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے بلکہ ملک کی معیشت کو بھی مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر