Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف آج “گرین پاکستان انیشیٹو” کی مختلف سہولیات کا دورہ کریں گے

Now Reading:

آرمی چیف آج “گرین پاکستان انیشیٹو” کی مختلف سہولیات کا دورہ کریں گے
آرمی چیف

آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکومت کی اہم  شخصیات آج ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی) کی سہولیات کا دورہ کریں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی کے دورے سے جی پی آئی کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو مزید فروغ ملے گا۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دورے میں جی پی آئی کے “سمارٹ ایگری فارم”، “گرین ایگری مال” اور “تحقیقی سہولت مراکز” کا افتتاح کیا جائے گا۔

Advertisement

دورے کے دوران شرکاء کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

جی پی آئی کی جانب سےکارپوریٹ فارمنگ میں استعمال ہونے والی زرعی مشینری اور جدید ٹیکنالوجی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

زرعی شعبے کی ترقی و جدت سے آگاہی کے لیے حکومتی شخصیات ماڈل فارمز کے دورے بھی کریں گی۔

پیرووال اور مظفرگڑھ میں تیار کیے گئے ماڈل فارمز کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں سے آگاہی فراہم کریں گے۔

ایس آئی ایف سی اور جی پی آئی کی کاوشوں کی بدولت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے زرعی ترقی کا سفر جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر