
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کراچی گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر محمد رمضان کی قیادت میں چھ رکنی وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں حاجی اشرف نیازی، محمد عثمان، محمد اسماعیل، رفیق اللہ نیازی، اور عامر نیازی شامل تھے۔
ملاقات میں شہر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری، ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور ٹریفک مینجمنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
وفد نے پولیس چیف کا شکریہ ادا کیا اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News