
پی ٹی اے نے میڈ ان انڈیا آئی فونز کی فروخت اور صارفین کے استعمال کے امکان کو رد کردیا
اسلام آباد: پی ٹی اے نے پاکستانی مارکیٹ میں میڈ ان انڈیا آئی فونز کی فروخت اور صارفین کے استعمال کے امکان کو رد کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے بھارتی ساختہ آئی فونز کو پاکستان کی سائبر سیکورٹی کے لیے خطرہ قرار دینے سے متعلق ایڈوائزری کے معاملے پر پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا۔
پی ٹی اے نے پاکستانی مارکیٹ میں میڈ ان انڈیا آئی فونز کی فروخت اور صارفین کے استعمال کے امکان کو رد کردیا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ امپورٹ آرڈر 2022 کے تحت بھارتی مصنوعات کی پاکستان میں درآمد ممنوع ہے، بھارتی آئی فون اور ڈیوائسز پاکستان میں بلیک لسٹ ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق بھارت کے مختص ٹائپ الیکوکیشن کوڈ کو پی ٹی اے بلیک لسٹ کرتا ہے۔ پی ٹی اے، جی ایس ایم اے کی جانب سے بھارت کے لیے مختص کردہ ٹائپ ایلوکیشن کوڈ کو رجسٹر نہیں کرتا۔
پی ٹی اے نے بتایا کہ ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ۱۹۹۶ کے سیکشن 29 کے تحت مقررہ معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے ٹرمینل ڈیوائسز ٹائپ اپروول ٹیکنیکل ریگولیشن ۲۰۲۱ کے مطابق جانچ کی جاتی ہے۔
پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں بنی ہوئی تمام تر ٹرمینل ڈیوائسز، ڈی آئی آر بی ایس کے ذریعے پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News