اب صفائی ستھرائی کے حوالے سے کراچی کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے،میئر کراچی
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ایم ڈی واٹرکارپوریشن کی مشترکہ نگرانی میں واٹرکارپوریشن نے ماہانہ آمدنی میں ریکارڈ اضافہ حاصل کیا ہے، جو 2 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
واٹرکارپوریشن کی یہ آمدنی اس کے تاریخ میں سب سے زیادہ ہے، جسے مالی استحکام کی طرف ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس کامیابی پر ایم ڈی واٹرکارپوریشن اور تمام ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ آمدنی کے اضافے سے نہ صرف ادارہ مستحکم ہوگا بلکہ شہریوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آمدنی میں اضافہ سے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ آنے والے وقت میں واٹرکارپوریشن کی آمدنی مزید بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اسے ایک مثالی ادارہ بنایا جا سکے۔ فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ماہانہ بلز اور بقایاجات بروقت جمع کرائیں تاکہ ادارہ مزید ترقی کر سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
