
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس معاملے پر ہم ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں۔
ایوان صدر میں غیر رسمی گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانی کے معاملے پر ہمارا جینا مرنا ہے اور 6 کینالز کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ بھرپور انداز اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ اس حوالے سے تحریک شروع کی جائے گی۔
انہوں نے دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر حکومت کو مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔
بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ پارلیمانی قومی سلامتی اجلاس کے بعد انہوں نے خود بلوچستان جا کر امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے وفاقی بجٹ پر اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور وہ حکومت کو عوام اور ملازمین دوست بجٹ کے لیے بہترین تجاویز فراہم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں پیپلز پارٹی کی سفارشات کو شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی ادائیگی کے لیے وہ وزیر اعظم سے رابطے میں ہیں تاکہ متاثرین کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News