Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اس وقت نازک مراحل سے گزر رہا ہے، گورنر سندھ

Now Reading:

پاکستان اس وقت نازک مراحل سے گزر رہا ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ

پاکستان اس وقت نازک مراحل سے گزر رہا ہے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک مراحل سے گزر رہا ہے۔

گورنر کامران ٹیسوری لیاقت آباد بی ون ایریا پہنچے جہاں علاقہ مکینوں نے انکا والہانہ استقبال کیا۔

گورنر سندھ لوگوں میں گھل مل گئے، ان سے مسائل معلوم کیے، گورنر کامران ٹیسوری کو اپنے درمیان دیکھ کر لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا، لوگوں نے ان کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

 گورنر سندھ نے دسویں سحری جمعہ گجر نہاری ریسٹورنٹ لیاقت آباد پر علاقہ مکینوں کے ساتھ کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دسویں سحری لیاقت آباد مکینوں کے ہمراہ کر کے بہت مزا آیا، لوگوں کے درمیان رہ کر مجھے ان کے مسائل سے آگاہی ہوتی ہے، مایوسی کے بادل چھٹ رہے ہیں، پاکستان معاشی طور پر جلد اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس عوام کے لیے کھلا ہے، کوئی بھی مسئلہ ہو، عام شہری آسانی سے آ سکتا ہے، آپ کے دل کی آواز گورنر کی زبان پر ہے، اگر کوئی آپ کو تنگ کرے تو کہیے، گورنر میرا بھائی ہے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے ایم ڈی کو ہدایت، لیاقت آباد میں لوڈشیڈنگ نہ ہو، پاکستان اس وقت نازک مراحل سے گزر رہا ہے، مخالف طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان مضبوط ہو، ہمیں ثابت قدم رہنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر