
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے عید الفطر کے موقع پر جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے مغربی سرحدوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور ملکی خوشحالی و استحکام کے لیے دعا کی۔
آرمی چیف نے فوجی افسروں اور جوانوں کو عید کی دلی مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وابستگی اور عزم نہ صرف وطن کے دفاع کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ پاکستان سے گہری محبت کا مظہر بھی ہیں۔
جنرل سید عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور کارکردگی کو سراہا اور خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کو دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم رہنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے ان فورمیشنز کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیاں شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہیں، جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News