Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے اختیارات کی لڑائی شدت اختیار کر گئی

Now Reading:

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے اختیارات کی لڑائی شدت اختیار کر گئی

190 ملین پاؤنڈ کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں کب مقرر ہوں گی؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان اختیارات کے حوالے سے لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

جسٹس بابر ستار نے سروس سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کو نئے بنچ کی تشکیل کے لیے واپس بھیج دیا۔

تاہم، قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر کیس دوبارہ جسٹس بابر ستار کے سامنے مقرر کرنے کے بعد اہم آرڈر جاری کیا گیا۔

جسٹس بابر ستار نے عدالت کو بتایا کہ کیس کو ڈپٹی رجسٹرار کو نئے بنچ کے سامنے مقرر کرنے کے لیے بھیجنے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 14 مارچ کو یہ کیس دوسرے بنچ کے سامنے مقرر کرنے کے لیے واپس بھیجا گیا تھا، لیکن ناقابلِ فہم طور پر کیس کی فائل دوبارہ اس عدالت کو بھیج دی گئی ہے۔

Advertisement

جسٹس بابر ستار نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس کے انتظامی سائیڈ پر کیس کی فائل بھیجے جانے کا مقصد یہ تھا کہ یہی بنچ کیس سنے گا، تاہم ان کے مطابق یہ لازمی طور پر چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار کے عملے کی غیردانستہ غلطی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی بنچ کو لازمی طور پر کیس سننے کی ہدایت دیں۔

عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ ہائیکورٹ کے رولز کے مطابق، جج کے کیس سے معذرت کرنے کی صورت میں، معاملہ چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار آفس کی مداخلت کا نہیں ہوتا۔

 ہنگامی یا عمومی مقدمات کے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا اختیار صرف ڈپٹی رجسٹرار کے پاس ہے، اور چیف جسٹس کی ذمہ داری اس روسٹر کی منظوری دینا ہے جو ڈپٹی رجسٹرار تیار کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر