
ارمغان کے والد کامران قریشی گرفتار؛ میڈیا سے معافی مانگ لی
کراچی: ارمغان کے والد کامران قریشی کو پولیس مقابلے کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کراچی میں ڈیفنس کے بنگلے سے گرفتار کیے گئے ارمغان کے والد کامران قریشی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کے مطابق کامران قریشی کو پولیس مقابلے کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے منشیات کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔
ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ ارمغان پر چھاپے کے دوران اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVCC) پر فائرنگ کی گئی جب کہ پولیس پر حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ کامران قریشی نے خود خریدا تھا۔
مقدس حیدر نے کہا کہ اسلحہ خریدنے کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئی ہیں جب کہ کامران قریشی کے موبائل فون سے بھی کئی اہم ویڈیوز ملی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ارمغان سے تحقیقات کے دوران مزید شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، ارمغان کے گھر سے برآمد ہونے والے ہتھیار پشاور سے خریدے گئے تھے۔
دوسری جانب گرفتاری کے بعد کامران قریشی نے میڈیا سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میڈیا سچائی دکھا رہا تھا لیکن مجھے صرف اپنا بیٹا نظر آ رہا تھا۔ اگر میری کسی بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News