
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی ہدایت پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی نے 5 جوڈیشل افسران کو واپس لاہور ہائی کورٹ بھیجنے کا بڑا قدم اٹھایا ہے۔
اس ضمن میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت ڈیپوٹیشن پر تعینات جوڈیشل افسران کو اپنے متعلقہ محکموں میں واپس بھیجا گیا ہے۔
یہ جوڈیشل افسران لاہور ہائی کورٹ سے بطور ڈیپوٹیشن فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تعینات کیے گئے تھے، جن میں سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل سیشن جج عامر منیر، ڈاکٹر رائے محمد خان، راجہ جہانزیب اختر، اور سول جج شازیہ منور مخدوم شامل ہیں۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں جوڈیشل افسران کو قواعد کے مطابق مقررہ وقت میں لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، جسٹس منصور علی شاہ نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے انچارج کے طور پر لاہور ہائی کورٹ سے افسران کو ڈیپوٹیشن پر لیا تھا، تاہم جسٹس منصور علی شاہ کے بعد فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا انچارج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو مقرر کیا گیا ہے۔
یہ اقدام جوڈیشل افسران کی خدمات کو ان کے متعلقہ اداروں میں واپس بھیجنے اور اکیڈمی کے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News