Advertisement
Advertisement
Advertisement

12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

Now Reading:

12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ وزیراعظم کی آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے پر مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں 12 نکات شامل ہیں، جن پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔

کابینہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ کے ممبران کی تقرری کی منظوری دے گی۔ اس کے علاوہ، بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے کنونشن پر دستخط کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ پاکستان اور ہنگری کی وزارت خارجہ و تجارت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری بھی دے گی، جب کہ وزارت صنعت و پیداوار اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے درمیان ای-موبلٹی پر تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کے حوالے سے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری، وسل بلوئر پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن ایکٹ، 2025 پر غور، اور چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ (PTB) کے اضافی چارج سے متعلق فیصلے پر بھی کابینہ غور کرے گی۔

Advertisement

کابینہ کی جانب سے وسائل کی نقل و حرکت اور استعمال میں بہتری کے پروگرام کی پالیسی اور پروگرام ٹو کی تکمیل پر بھی بحث کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ، انکم ٹیکس ترمیمی بل، 2025 کے ذریعے کل وقتی اساتذہ اور محققین کی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ کی بحالی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

11 مارچ کو ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 13 اور 21 مارچ کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر