Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل، جدہ سے اسلام آباد روانہ

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل، جدہ سے اسلام آباد روانہ
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل، جدہ سے اسلام آباد روانہ

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل، جدہ سے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے جدہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے جب کہ گورنر جدہ عزت مآب شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے وزیراعظم کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا دورہ کیا جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا، اقتصادی تعاون بڑھانا اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا تھا۔

اس دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، شراکت داری اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التجویری سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے دورے کے اختتام پر مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور مکہ مکرمہ میں وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر