لاہورمیں مسیحی بزنس کمیونٹی کی جانب سے مسلم بھائیوں کے لیے محبت، امن، اتحاد اور ہم آہنگی کے پیغام کے تحت میثاق سینٹر مزنگ میں خصوصی افطار کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان، میثاق سینٹر مزنگ کے عملہ سمیت ڈویژن کے اہلکاروں نے افطاری کی۔
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے مسیحی برادری کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ افطار بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک شاندار مثال ہے، جو کہ محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دیتی ہے۔
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات معاشرتی تعلقات کو مستحکم کرتے ہیں اور برادریوں کے درمیان ایک دوسرے کی ثقافت، عقائد اور روایات کا احترام بڑھاتے ہیں۔
اس موقع پر یونائٹیکس انٹرنیشنل کے سی ای او جیمز نواب نے ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کو شیلڈ پیش کی، جس میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
