اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے پہلے مرحلے میں تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوئے اور آئندہ پیر سے پالیسی مذاکرات کا آغاز ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خزانہ خیبر پختونخواہ نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی اور خیبر پختونخواہ کی معاشی کارکردگی پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخواہ میں زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی قانون سازی پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخواہ میں زرعی آمدن پر کارپوریٹ سیکٹر کے مساوی انکم ٹیکس کی شرح کا نفاذ کیا گیا۔
ذرائع نے کہا خیبر پختونخواہ نے گزشتہ 6 ماہ میں صوبائی محصولات بڑھانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جب کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سرکاری افسران کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق بھی امور پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایف ایف کے ساتھ گورننس میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا جب کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر احتساب کا نظام موثر بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
