Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایوان صدر میں یوم پاکستان پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ

Now Reading:

ایوان صدر میں یوم پاکستان پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ

ایوان صدر میں یوم پاکستان پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ

اسلام آباد: ایوان صدر میں یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں تنیوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستوں نے حصہ لیا۔

صدر مملکت آصف زرداری تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلح افواج کی قیادت اور غیرملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی روایتی بگھی میں آمد ہوئی، بگل بجا کر آمد کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے استقبالیہ کمیٹی کے ارکان سے مصافحہ کیا اور پریڈ کا معائنہ کیا۔

تقریب کے دوران آرمی، نیوی اور فضائیہ کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور قومی پرچم کو سلامی دی۔

یوم پاکستان کی پریڈ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرکے دشمن پر لرزہ طاری کر دیا، پاک فضائیہ کی شیر دل فارمیشن نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا، جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16، جے 10 سی، میراج طیاروں کے ذریعے شاندار فلائی پاسٹ کیا۔

Advertisement

مارچ پاسٹ کرتے دستوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو سلامی بھی دی۔

صدر مملکت کا خطاب

بعدازاں صدر مملکت آصف زرداری نے یوم پاکستان کی تقریب کے شرکاء کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج کےدن لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتےہیں، ان قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان کا خواب حقیقت میں بدلا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کرآزادی حاصل کی ہے، بھارت ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی امن اور استحکام پر مبنی ہے، دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھائیں گے، ہمارے پاس مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت ہے، سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیرکی، آئندہ بھی کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ مادر وطن کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے، ہم نے بیرونی، اندرونی دہشت گردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا، ہمیں ایسا پاکستان بنانا ہے جو طاقتور اور ترقی یافتہ ہو، نوجوان نسل نفرت، مایوسی پھیلانے والےعناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر