
قائد اعظم یونیورسٹی میں سانحہ 11 مارچ کی مذمت کے لیے امن واک کا انعقاد
اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے امن واک کا انعقاد کیا گیا ہے۔
قائداعظم یونیورسٹی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجی کے زیر اہتمام امن واک کا انعقاد کیا گیا۔
امن واک میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ شرکاء نے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا۔
علاوہ ازیں امن واک میں شریف طلبہ نے بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’11 مارچ یومِ سیاہ‘‘ اور ’’ہم متحد ہیں‘‘ کے نعرے درج تھے۔
طلبہ نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے بلوچستان میں جاری دہشت گرد کارروائیوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
واک کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News