
کراچی میں ہیوی ٹریفک سے کچل کر جاں بحق افراد کی تعداد 68 ہوگئی
کراچی شہر میں ٹریفک حادثات میں شہریوں کی جانیں جانے کا سلسلہ تھم نہ سکا، شہر میں ہیوی ٹریفک سے کچل کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 68 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق شہر میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی جبکہ ٹرایلر کی ٹکر سے 24 افراد مارے گئے اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 14 افراد کی جانیں گئیں۔
اس کے علاوہ مزدا کی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوئے، بس نے 8 افراد کو کچل کر جاں بحق کیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 166 مرد اور 23 خواتین جاں بحق ہوئیں جبکہ جاں بحق بچوں کی تعداد 22 ہوگئی، 7 معصوم بچیاں بھی ٹریفک حادثات میں جان سے گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے 85 دنوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 218 شہری مارے گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2750 سے زائد ہو گئی۔
شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ملیر ہالٹ کے قریب دلخراش ٹریفک حادثات میں میاں بیوی اور نومولود بچہ جاں بحق ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News