Advertisement
Advertisement
Advertisement

عیدالفطر کے موقع پر اعلیٰ حکومتی شخصیات کے قوم کے نام پیغامات

Now Reading:

عیدالفطر کے موقع پر اعلیٰ حکومتی شخصیات کے قوم کے نام پیغامات

عیدالفطر کے موقع پر اعلیٰ حکومتی شخصیات کے قوم کے نام پیغامات

عید الفطر کے موقع پر متعدد اعلیٰ شخصیات نے قوم کے نام پیغامات عید جاری کیے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عیدالفطر ہمیں محبت، احساس، رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں ضرورت مندوں کو یاد رکھنا چاہیے، اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو امن اور خوشحالی سے نوازے۔

عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کی برکتوں اور رحمتوں کے بعد میٹھی عید اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، یہ پرمسرت موقع ہمیں ایثار، محبت اور بھائی چارے کا درس دینے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے کا پیغام دیتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں ان افراد کو بھی یاد رکھیں جو کسی نہ کسی وجہ سے مصائب کا شکار ہیں، اس مبارک موقع پر ہم مظلوم کشمیری اور فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے، کشمیریوں اور فلسطینیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ عید الفطر ہمیں اخوت، محبت اور یکجہتی کا درس دیتی ہے، آئیے اس موقع پر ہم سب اس عزم کا اعادہ کریں کہ ہم متحد ہو کر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

مریم نواز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اہل پاکستان کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سے یوم عید پر ہر فرد کی خوشی کے لئے دعا گوہوں۔

انہوں نے کہا کہ دلی دعا ہے کہ ارض پاک پر اترنے والی خوشیوں کو کبھی زوال نہ آئے، عید الفطر ہر مسلمان کے لئے یوم تشکر اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، ہو سکتاہے کہ آپ احساس اور ایثار سے کسی چہرے پر مسکراہٹ آجائے۔

مریم نواز نے کہا کہ عید تو تب ہی عید کہلائے گی جب سب باہم شریک ہوں گے، عید الفطر احساس اور ایثارکا نام ہے، عید الفطر پر یتامیٰ اور مساکین کا احساس اور دلجوئی کرنا سنت نبویؐ ہے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر یتیم بچے کے ساتھ نبوی کریمؐ کا شفقت بھرا سلوک احساس کی ابدی مثال ہے، عید الفطر کے موقع پر نادار لوگوں کی ضرورتوں کو جان کر مدد کرنا مستحسن اور مقبول عمل ہے، عید کی خوشیاں چھوٹے ملازمین کو شریک کرنے سے دوبالا ہو جاتی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یوم عید پر وطن عزیز کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، عید الفطر کے روز شہداء کے خاندانوں کو بھی یاد رکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید صرف اپنے لئے خوشی منانے کا نام نہیں بلکہ دوسروں کی مدد کرنے والے زیادہ سکون اورخوشیاں پاتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں جتنی نعمتو ں سے نوازا ہے اسی کے مطابق دوسروں کی مدد کیجیے، گلی محلے میں ان لوگو ں کا خیال خود کیجیے جن کا دسترخوان عید کے روز بھی خالی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر