خواتین کے عالمی دن کے موقع پر قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ملک کی 36 فیصد خواتین معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
تاہم پاکستان کا گلوبل جینڈر اکوالٹی انڈیکس میں سکینڈ لاسٹ نمبر پر آنا ایک تشویشناک امر ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں فیصل آباد میں خواتین پر تیزاب پھینکے جانے اور لاہور میں 23 سالہ بچی کی جان کے واقعات کا ذکر کیا اور کہا کہ ایک خاتون کو اولاد نہ ہونے پر قتل کیا گیا، جو کہ ہمارے معاشرتی مسائل کو واضح کرتا ہے۔
حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ مریم نواز دوسرے صوبوں کے مقابلے میں بہترین وزیر اعلیٰ ثابت ہوئی ہیں اور خواتین کے لیے ورچوئل پولیس اسٹیشن سمیت دیگر اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔
انہوں نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے خواتین کو اپنی شکایات کے لیے مزید سہولت ملے گی اور ان کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
