سوشل میڈیا پر زہر اگلنے والے عناصر غیرملکیوں کے آلہ کار ہیں، عظمیٰ بخاری
لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے عناصر غیرملکیوں کے آلہ کار ہیں۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس سمیت دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس لہرکا پاک فوج ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے، پاک فوج نے بہترین انداز میں جعفر ایکسپریس آپریشن کو مکمل کیا، دہشت گردی کے واقعات کو سیاسی رنگ دینے والے قابل نفرت ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کام کرنے والے عناصر غیرملکیوں کے آلہ کار ہیں، سوشل میڈیا بریگیڈ نے جعفرایکسپریس کے حوالے سے پہلے ہی تیاری کر رکھی تھی، جعلی ویڈیوز کے ساتھ تجزیہ نگار مختلف فورمز پر زہر اگل رہے تھے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھے پی ٹی آئی کے بھگوڑے پاکستان کے خلاف زہر افشانی کررہے ہیں، پی ٹی آئی کے بھگوڑے سوشل میڈیا پر دہشت گردی کی لہر پر جشن منارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، بنوں دھماکے میں افغان دہشت گرد ملوث تھے، دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کس بنیاد پر افغانیوں کو شہریت دینے کی بات کررہے ہیں؟ ہمارے ملک میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
