موجودہ حکومت میں چینی کی برآمد اور قیمتوں میں اضافےکی تفصیلات سامنے آگئیں
موجودہ حکومت میں چینی کی برآمد اور قیمتوں میں اضافےکی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق دسمبر 2024 سے فروری 2025 میں 58 ارب 52 کروڑ روپے کی 4 لاکھ 4 ہزار 246 ٹن چینی برآمد ہوئی، اسی مدت میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت23 روپے 46 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ نومبر 2024 میں چینی کی اوسط قیمت 131 روپے61 پیسے فی کلو تھی، فروری 2025 میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 155روپے7 پیسےکلوہوگئی، دسمبر 2024 میں 40 ارب 56 کروڑ50 لاکھ روپےکی 2 لاکھ 79 ہزار 273 ٹن چینی برآمد ہوئی۔
دستاویزکے مطابق دسمبر 2024 میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں 3 روپے 23 پیسےفی کلو اضافہ ہوا، جنوری 2025 میں 17 ارب 93 کروڑ روپے کی ایک لاکھ 24 ہزار 793 ٹن چینی برآمد ہوئی، جنوری 2025 میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں 8 روپے 35 پیسےفی کلو اضافہ ہوا۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ فروری 2025 میں ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی 180 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی، فروری 2025 میں ملک میں اوسط چینی 11روپے 88 پیسےفی کلومہنگی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نےجون سےاکتوبر 2024 میں 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی تھی، جبکہ وفاقی حکومت نےآخری باراکتوبر میں 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، اس کے علا وہ وفاقی کابینہ نے 25 ستمبرکو مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نےجون میں ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، برآمد کےلیے چینی کی ریٹیل قیمت کا بینچ مارک 145.15 روپے فی کلومقررتھا، تاہم بینچ مارک سےریٹیل قیمت بڑھنےپر چینی کی برآمد فوری منسوخ کرنے کا فیصلہ ہواتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
