Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

Now Reading:

وزیر اعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
وزیر اعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

وزیر اعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین (EU) کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حالیہ دہشت گردانہ حملے پر یورپی یونین کی سفیر کا اظہار تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر ملک سے دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں جب کہ ان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے پاکستان کی یورپی یونین کے ساتھ تعاون پر مبنی شراکت داری، بالخصوص جی ایس پی پلس اسکیم کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا جس نے اپنے آغاز سے ہی دونوں فریقین کو بھرپور فائدہ پہنچایا۔

دونوں رہنماؤں نے انسانی حقوق سمیت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے مئی میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے پاکستان-یورپی یونین کے اعلیٰ سطح بزنس فورم کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور یورپی یونین کی سفیر کو اس تقریب کی کامیابی کے لیے پاکستان کے مکمل تعاون اور سہولت کا یقین دلایا۔

یورپی یونین کی سفیر نے وزیر اعظم کو یورپی یونین کے وفود کے حالیہ پاکستان کے دوروں اور آئندہ دوروں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر