Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس کی تمام پاکستانیوں کو عیدالفطر کی دلی عید مبارک

Now Reading:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس کی تمام پاکستانیوں کو عیدالفطر کی دلی عید مبارک
بنو ضلع میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 4 زخمی

بنو ضلع میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 4 زخمی

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے پاکستانیوں کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی تکمیل پر عید الفطر اتحاد،تشکر اور احساس و ہمدردی کی علامت ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں کے لیے عید کی حقیقی روح اس اعزاز میں پنہاں ہے کہ وہ اپنے خاندانوں سے دور رہ کر بھی مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مادر اعلیٰ عسکری چیفس کا کہنا ہے کہ وطن کے دفاع پر مامور جوان ملک میں امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، یہ بابرکت موقع ہمیں اپنے قومی ہیروز کی بے مثال بہادری اور عزم پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

وہ بہادر مرد و خواتین جو ہماری آزادی اور خودمختاری کی حفاظت کے لیے ہمیشہ مستعد رہتے ہیں، مسلح افواج ان جری سپاہیوں کی قربانیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے غیر متزلزل تعاون کی دل سے قدر کرتی ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ عید کی پرمسرت گھڑی میں، مسلح افواج تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ محبت، احترام اور یکجہتی کی علامت اس پرچم تلے متحد ہو جائیں، جو ہمارے عظیم وطن کی پہچان ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر