Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ کونسا قانون ہے کہ کسی کو بھی لاپتہ کردیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

یہ کونسا قانون ہے کہ کسی کو بھی لاپتہ کردیا جائے، حافظ نعیم الرحمان
خطے میں امن کی کنجی پاکستان اور افغانستان کے ہاتھ میں ہے، حافظ نعیم الرحمان

خطے میں امن کی کنجی پاکستان اور افغانستان کے ہاتھ میں ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ یہ کونسا قانون ہے کہ کسی کو بھی لاپتہ کردیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حالات سنگین ہوگئے ہیں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کا واقعہ بہت بڑا فیلیئر ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلوچوں میں یہ عدم اعتماد کیوں پیدا ہوا ہے، جب نوجوانوں کو مین اسٹریم میں نہیں لایا جائے گا تو یہی صورتحال ہوگی، بلوچوں کے تحفظات کو دور کرنا حکومت کی زمہ داری ہے، بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہوگا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے پی کے اور بلوچستان شدید بد امنی کا شکار ہیں، کے پی کے میں 57 حملے اب تک کئیے جاچکے ہیں، پشاور میں مفتی صاحب کو شہید کردیا گیا، عدم تحفظ بڑھتا جارہا ہے، کے پی کے کے حوالے سے پالیسی اپنی نہیں رہی، جب سے یہ فیصلہ ہوا امریکہ کا ساتھ دیں گے، امریکہ کا ساتھ دینے کے نتیجہ میں بھارتی را ایم آئی سکس شامل ہوتی چلی گئیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب سے اب تک پاکستانی معیشت کو 200 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، ہمارے فوجی جوان بھی ان حملوں میں مارے جارہے ہیں، امریکہ کو چھوڑ کر پاکستان کو افغانستان کا ساتھ دینا ہوگا، افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کو نارملائز کرنا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو یہ بات سمجھنے کی بات ہے، افغان حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کی سرزمین دہشت گردی میں استعمال نا ہو، پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کا ساتھ دیا ہے، افغان سرزمین کسی بھی صورت میں پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال تباہ کن ہے جو حکومت کی بہت بڑا ناکامی بھی ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے رہیں گے عوامی سطح پر ربطہ کیا جائے گا اسٹیک ہولڈرز سے بھی بات کی جائے گی، کے پی کے میں کس طرح  امن کیا جائے اس پر بات کی جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اپنے فیصلے خود کرنا ہو ں گے امریکہ کے کہنے پر نہیں، کوئی بھی جنگ فوج نہیں لڑتی بلکہ قوم لڑتی ہے، عوام اور فوج میں فاضلہ ہوگا تو کوئی بھی جنگ نہیں جیتی جاسکتی، سیاست پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر ایسے ہی حالات ہوتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں 22 قومی اسمبلی کی سیٹوں میں ٹھکرائے ہوئے لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے، آج بھی موقع ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے فارم 45 کے تحت نتائج دئیے جائیں، اب تک اس صورتحال میں نکلنے کا واحد راستہ مینڈیٹ کا احترام ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہریں نکالنے سے سندھ کے پانی میں نمایاں کمی ہوگی، پیپلز پارٹی اس منصوبے میں پیش پیش ہے، سندھ کے لوگ اعتراض کررہے ہیں تو وفاق جواب تو دے، پانی کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنے کے بجائے ناانصافی ہورہی ہے۔

 حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں ڈاکو راج ہے بعض ایسے اضلاع ہیں جہاں تین چار بجے کے بعد لوگ سفر نہیں کررہے ہیں، پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں  حکومت کررہی ہے، پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اے ون پارٹی ہے، کراچی اور ایم کیو ایم کے ساتھ پی پی نے جو حال کیا ہے سب کو پتہ ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اس وقت بدترین صورتحال ہے 60 صفحوں کے اشتہار دے کر اگر یہ سمجھتے ہیں لوگ بے وقوف بن جائیں گے تو یہ غلط ہے، حکومت بتائے ایک سال میں کونسی اشیا کی قیمت کم ہوئی ہے ۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں کب قیمت کم ہوگی، بجلی کی قیمت فوری کم کی جائے، سولر پر نیٹ میٹرنگ پر قد غن لگادی گئی ہے، اب 27 روپے فی یونٹ کو 10 روپے کردیا گیا ہے جو سراسر دھوکہ ہے، ایک جانب لوگوں کو سولر کی جانب راغب کیا اب یہ اقدام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک ہی ہیں عام انتخابات میں ایم کیو ایم کو مسترد کردیا گیا ہے، آج بھی ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہے، عید کے بعد عوام سے رابطہ کرینگے اور عوامی مہم آغاز کریں گے، جب سے کے الیکٹرک وجود میں آئی ہے اس وقت سے لے کرکے الیکٹرک مافیا کے ساتھ سب لوگ ہیں، 14 اپریل کو اسلام آباد میں پورا چارٹر پیش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر