Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور، برکی سے گرفتار خودکش بمبار کے اہم انکشافات، سی ٹی ڈی ترجمان

Now Reading:

لاہور، برکی سے گرفتار خودکش بمبار کے اہم انکشافات، سی ٹی ڈی ترجمان

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ برکی کے علاقے سے گرفتار ہونے والا خودکش بمبار اہم معلومات فراہم کر رہا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق، گرفتار خودکش بمبار کو افغانستان میں تربیت دی گئی تھی اور اسے جماعت الحرار کے کمانڈرز سلیمان اور قاسم خراسانی نے تربیت دینے کے بعد چمن کے راستے پاکستان بھیجا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ قاسم خراسانی پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

اس کے علاوہ، گرفتار خودکش بمبار شمس اللہ نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کو تربیت کے دوران نشے اور ادویات کا استعمال بھی کروایا جاتا تھا۔

مقامی سہولت کار علی نے خودکش بمبار کو تین دن لاہور میں قیام کروایا اور اس دوران خودکش جیکٹ فراہم کی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق، علی کے خلاف مختلف مقامات پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ اس کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔

Advertisement

سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ خودکش بمبار کی گرفتاری اور انکشافات سے دہشت گردوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے میں مدد ملی ہے، اور مزید کارروائیاں جاری ہیں تاکہ باقی سہولت کاروں اور دہشت گردوں کو پکڑا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی
کراچی: گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی
آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر