
کراچی کے علاقے قائدآباد میں پولیس کیمپ پر کریکر حملہ ہوا جس میں 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق قائدآباد میں پولیس کیمپ پر موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان نے کریکر پھینکا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی پولیس اہلکار کی شناخت جنید کےنام سے ہوئی۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق جائے وقوعہ سیل کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی نے قائد آباد پولیس کیمپ پر حملے کا نوٹس لے لیا اور باقی کیمپس کے اہلکاروں کو ہائی الرٹ کردیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار پہلے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کی حفاظت کر سکیں، پولیس اہلکار اپنی جان پر کھیل کر عوام کی حفاظت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News