Advertisement
Advertisement
Advertisement

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں اسحاق ڈار شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

Now Reading:

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں اسحاق ڈار شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 7 مارچ 2025 کو سعودی عرب میں ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا یہ غیر معمولی اجلاس جدہ میں منعقد ہوگا جس میں او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور سینئر اہلکار شریک ہوں گے۔

اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اجلاس میں پاکستان کی فلسطینی کاز کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے اور تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بشمول بیت المقدس، سے مکمل اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ کریں گے۔

اس اجلاس میں پاکستان کا موقف واضح طور پر پیش کیا جائے گا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع عالمی سطح پر اہمیت رکھتا ہے اور اس مسئلے کا حل انصاف پر مبنی ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد؛ پاک فوج سے اظہار یکجہتی
وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں؛ پاک امریکا تجارتی تعلقات میں نئی پیشرفت
پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے اور عالمی معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں میں بڑی پیش رفت
جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، وزیر دفاع کا دشمن کو سخت پیغام
پاک افغان بارڈر پر مادر وطن کے شہید 12 جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

اگلی خبر