کمشنر کراچی کی پرائس چیکنگ کے لیے 60 سیکشن آفیسرز کی تعیناتی
کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں پرائس چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 60 سیکشن آفیسرز کو تعینات کردیا ہے۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں پرائس چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 60 سیکشن آفیسرز کو طلب کیا ہے جب کہ ان آفیسرز کا کام قیمتوں کی نگرانی اور چیکنگ کے معیار کو بہتر بنانا ہوگا تاکہ صارفین کو سہولت اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
کمشنر کراچی نے اس حوالے سے بتایا کہ تمام سیکشن آفیسرز ڈپٹی کمشنرز کو رپورٹ کریں گے اور ہر ڈویژن میں 10 سیکشن آفیسرز فیلڈ میں موجود ہوں گے تاکہ قیمتوں کی نگرانی کی جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک اسسٹنٹ کمشنر یا مختارکار ہر مارکیٹ کا دورہ نہیں کر سکتا، اس لیے سیکشن آفیسرز کو طلب کیا گیا ہے تاکہ پرائس چیکنگ کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔
کمشنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیکشن آفیسرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے اپنے ڈویژن میں فیلڈ میں اتریں اور چیکنگ کے عمل کو تیز کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان اقدامات سے پرائس چیکنگ کا معیار بہتر ہوگا اور عوام کو مناسب قیمتوں پر سامان کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
