Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ پی ٹی آئی کے 16 افراد دوبارہ طلب

Now Reading:

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ پی ٹی آئی کے 16 افراد دوبارہ طلب
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ پی ٹی آئی کے 16 افراد دوبارہ طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ پی ٹی آئی کے 16 افراد دوبارہ طلب

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جے آئی ٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں پی ٹی آئی کے 16 افراد کو 18 مارچ 2025 کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

جن 16 افراد کو طلب کیا گیا ہے ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہر اور عون عباس شامل ہیں۔

علاوہ ازیں جے آئی ٹی نے محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم خان، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر رؤف حسن اور شاہ فرمان پہلے ہی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جب کہ 14 مارچ 2025 کو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوسکیں۔

Advertisement

جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو 19 مارچ 2025 کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے، جے آئی ٹی ان تمام افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے اور ان کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا اور اس کی سربراہی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کر رہے ہیں۔

نوٹسز میں تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر