Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی گورنر ہاؤس میں نویں افطار و ڈنر کی تقریب

Now Reading:

کراچی گورنر ہاؤس میں نویں افطار و ڈنر کی تقریب

 گورنر ہاؤس کراچی میں رمضان المبارک کی نویں افطار ڈنر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں موجود تمام شرکاء میزبان اور مہمان ہیں، اور جب تک وہ اس منصب پر ہیں، یہ گورنر ہاؤس عوام کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے بعد کوئی بھی شخص اگر ان کی فیملی کو تنگ کرے گا تو ان کی بہن، ماں یا بھائی یہ کہیں گے کہ میرا بھائی گورنر ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنی فیملی کی طرح سب لوگوں کو اختیار دے رہے ہیں اور ان کے تمام مسائل سے بخوبی واقف ہیں، خاص طور پر روزگار کے مسائل کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کے طلباء 8 سے 10 لاکھ روپے ماہانہ کما رہے ہیں اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئی ٹی کورسز کے لیے عمر اور تعلیم کی کوئی قید نہیں ہوگی، اور ان کورسز کو مفت کرایا جائے گا۔

Advertisement

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ صوبے کے چھ اضلاع میں آئی ٹی یونیورسٹیز قائم کی جائیں گی، اور ان یونیورسٹیز کا افتتاح صوبائی وزراء سے کرایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل میں بجلی، گیس، پینے کا صاف پانی اور انفرااسٹرکچر جیسے مسائل شامل ہیں، اور وہ ان کے حل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اس افطار و ڈنر میں حکومت کا کوئی بھی پیسہ شامل نہیں تھا اور وہ بغیر اختیار کے آئی ٹی کورسز، راشن بیگز، موٹر سائیکلیں اور دیگر امداد فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اختیار ملے تو وہ مزید بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں کبھی اپنی پارٹی کا جھنڈا تک نہیں لگایا گیا اور یہاں کسی سے قومیت نہیں پوچھی جاتی۔

 انہوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ گورنر ہاؤس نظریہ خدمت پر کھل رہا ہے، نہ کہ نظریہ ضرورت پر۔

Advertisement

اس افطار ڈنر کے دوران گورنر سندھ نے بچوں میں کیش عیدی تقسیم کی۔ شہباز جاوید احمد، ناصرہ توصیف، محمد اختر، حذیفہ چاند، سمیہ درویش، کنزہ رحم علی، شبانہ آفتاب، راشد سولنگی، اور رجب علی ابڑو کو کیش عیدی دی گئی۔

قرعہ اندازی میں امیر حمزہ کو عمرہ کا ٹکٹ اور اسمارٹ سٹی کے 120 گز کے پلاٹ کی قرعہ اندازی میں ثنا ناز کا نام نکلا۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر عوام کے لیے مزید بہت سے اقدامات کرنے کا عہد کیا اور یقین دلایا کہ ان کی حکومت عوامی فلاح کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر