
آئی ایم ایف نے پاکستان کی گورننس میں اہم خامیوں کی نشاندہی کردی
اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر جولی کوزیک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ میں 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے۔
جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا توسیعی فنڈ سہولت پروگرام ستمبر 2024 میں طے ہوچکا ہے، پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام میں 7 ارب ڈالر اقساط میں ملنا ہیں۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے نئے قسط کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوگیا ہے، پاکستان ای ایف ایف پروگرام کے پہلا جائزہ اجلاس میں کامیاب رہا ہے، کامیاب جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News