
شہرقائد کے لوگ عید سادگی سے منائیں، عید کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، گورنرسندھ
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہرقائد کے لوگ عید سادگی سے منائیں، عید کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اہل وطن اور عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو عید مبارک، اللہ تعالیٰ نے پورے رمضان ہمیں عوام کی خدمت پر مامور رکھا، کراچی کے عوام میں روز ایک پلاٹ، عمرے کا ٹکٹ اور دیگرانعامات تقسیم کیے۔
انہوں نے کہا کہ گورنرہاؤس میں مقیم خالد مقبول صدیقی کا نامزد کردہ حق پرست گورنرہے، مجھے خالد مقبول، فاروق ستار سمیت پوری پارٹی کا اعتماد حاصل ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ 100 کے قریب معصوم شہریوں کو ڈمپرز، ٹینکرز سے کچلا گیا، ہمیں یہ نہیں بتایا گیا کتنے ڈرائیورز گرفتار کیے، کتنے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی۔
انکا کہنا تھا کہ شہرقائد کے لوگ عید سادگی سے منائیں، عید کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، چیف جسٹس اور صدر سے التجا کی کراچی میں قوانین پر عملدرآمد کروائیں۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ فلسطین پر پاس کردہ اپنی ہی قراردادوں پر عمل نہیں کرواپا رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News