Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ جعفرایکسپریس؛ شہید لانس نائیک کی نماز جنازہ میں گورنر پنجاب کی شرکت

Now Reading:

سانحہ جعفرایکسپریس؛ شہید لانس نائیک کی نماز جنازہ میں گورنر پنجاب کی شرکت
سانحہ جعفرایکسپریس؛ شہید لانس نائیک کی نماز جنازہ میں گورنر پنجاب کی شرکت

سانحہ جعفرایکسپریس؛ شہید لانس نائیک کی نماز جنازہ میں گورنر پنجاب کی شرکت

سانحہ جعفرایکسپریس میں شہید ہونے والے لانس نائیک عثمان کی نماز جنازہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے شرکت کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے شہید لانس نائیک عثمان کی نماز جنازہ میں شرکت کی جب کہ شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر آوان پور فتح جنگ میں ادا کی گئی۔

شہید لانس نائیک عثمان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا، گورنر پنجاب نے شہید کے اہل خانہ کو دلاسہ دیتے ہوئے انہیں گلے لگا کر تسلی دی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمارے بچوں کو یتیم ہونے سے بچا رہے ہیں۔ انہوں نے جعفرایکسپریس حملے کو ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ گورنر نے شہداء کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ وہ تنہا نہیں ہیں اور ان کا ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور افغانستان جیسے ممالک میں دہشت گردی کے منصوبے بنائے جاتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ میں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر