Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں جامعات کے وائس چانسلر کی اہلیت میں کمی، ڈومیسائل کی شرط ختم

Now Reading:

سندھ میں جامعات کے وائس چانسلر کی اہلیت میں کمی، ڈومیسائل کی شرط ختم
سندھ میں جامعات کے وائس چانسلر کی اہلیت میں کمی، ڈومیسائل کی شرط ختم

سندھ میں جامعات کے وائس چانسلر کی اہلیت میں کمی، ڈومیسائل کی شرط ختم

سندھ حکومت نے وائس چانسلر کی اہلیت میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے لیے سندھ ڈومیسائل کی شرط ختم کردی ہے۔

تحقیقی جرائد کی تعداد 15 سے کم کر کے 10 کردی گئی ہے، ڈاؤ یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی اسکرنڈ اور دیگر جامعات میں وائس چانسلر کی آسامیوں کے لیے دیے گئے اشتہار میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قواعد میں پروفیسر بننے کیلئے15تحقیقی جرائد لازمی ہوتے ہیں تاہم پی ایچ ڈی امیدوار کو ترجیح تک محدود کردیا گیا، جبکہ گریڈ 21کے ماسٹر ڈگری ہولڈر امیدوار کو اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

 پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خواہ، وفاق اور آزاد جموں و کشمیر میں عمر کی آخری حد 65 برس مقرر ہے، اشتہار میں گریڈ 17یا بالا میں انتظامی تجربہ 10برس کردیا گیا ہے۔

سندھ میں وائس چانسلر کے عہدے کے لیے عمر کی آخری حد 62 برس کر دی گئی ہے، جبکہ سندھ کی جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 28 مارچ مقرر کہ گئی ہے۔

Advertisement

سرکاری جامعات میں سول سروس آفیسرز کے لیے وائس چانسلر کے عہدے پر تقرری کی نئی شرائط لاگو کی گئی ہے۔ جبکہ سندھ کے ڈومیسائل کی شرط ختم کرنے کی ہدایت صدر آصف زرداری نے کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر