
جعفر ایکسپریس حملہ: آپریشن میں 155 مسافر بازیاب، 27 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تمام دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ہیں۔ جبکہ بڑی تعداد میں مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن کے دوران انتہائی احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 30 دہشت گردوں کو ہلاک اور 190 مسافروں کو بازیاب کرایا گیا تھا۔
مکمل تفصیلات کچھ دیر بعد سامنے آئیں گی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد، افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں ہیں، دہشت گردوں نے خود کش بمبار دہشت گردوں کو کچھ معصوم یرغمالی مسافروں کے بالکل پاس بیٹھایا ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خود کش بمبار دہشتگرد خود کش جیکٹیں پہنے ہوئے ہیں، ممکنہ شکست کے پیش نظر دہشتگرد خود کش بمبار معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
دہشتگردوں سے رہائی پانے والے ایک مسافر کا اظہار تشکر
دہشتگردوں سے رہائی پانے والے ایک مسافر کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ ہوئی، اللّٰہ کا شکر ہے کہ فوجیوں اور ایف سی نے ہمت کی اور ہمیں با حفاظت یہاں لے آئے۔
یرغمالی کے مطابق یہ فوجیوں اور ایف سی والوں کی ہی ہمت تھی کہ ہمیں بازیاب کرا کر یہاں تک باحفاظت پہنچا دیا۔
مزید پڑھیں: بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ؛ معصوم شہری یرغمال
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News