
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سسٹم میں آر ایل این جی مکس کر کے گیس پریشر کو مستحکم کر دیا ہے۔
تاہم اس کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور پریشر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
وزیرِ اعظم کے نوٹس لینے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہے، خاص طور پر گلستانِ جوہر، لائینز ایریا، عزیز آباد اور گلبہار جیسے علاقوں میں گیس کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہریوں کو خاص طور پر خواتین کو افطار کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں گیس پریشر برقرار رکھنے کے اقدامات کے باوجود، گیس کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں نے اس صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News